ٹھٹھہ، گائوں سجن میر بحر میں سانپ نے خاتون کو ڈس لیا

131

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) گجو کے قریب گائوں سجن میر بحر میں خاتون کو سانپ نے ڈس لیا مکلی سول اسپتال میں علاج صحیح نہیں کیا گیا جسکی وجہ سے خاتون جاںبحق ہوگئی گائوں والا کا مؤقف۔ گجو کے گاؤں سجن میر بحر کے رہائشیوں محمد سومار میر بحر، محمد عیدن، غلام قادر، اللہ ڈنو، محمد الرحیم میر بحر اور دیگر نے مکلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ خاتون مسمات بصری زوجہ محمد سومار میر بحر کو برسات میں سانپ نے ڈس لیا تھا، جس کو سول اسپتال مکلی پہنچایا مگر انہوں نے علاج کرنے کے بجائے بازو پر زہر کو روکنے کے لیے بندھے کپڑے کو کھول دیا جس کی وجہ سے بصری کے جسم میں زہر پھیلنے لگا، جب حالت زیادہ بگڑنے لگی تو علاج کے بجائے کراچی ریفر کا لیٹر تھما دیا مگر خاتون کراچی پہنچنے سے قبل جاں بحق ہوگئی۔ انہوں نے وزیر صحت اور دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اسپتال عملے کیخلاف کارروائی کی جائے تاکہ دوسری قیمتی جانیں ضائع نہ ہوں۔