سجاول،بارش نے عوام کیلیے مزید مشکلات کھڑا کردی ہیں

172

سجاول(نمائندہ جسارت )اس بار مون سون کی بارشوں نے ضلع سجاول کے عوام کے لیے مشکل حالات پیدا کردی ہیں پورے ضلعے کے اکثر شہر اور بڑی تعداد میں گائوں متاثر ہوئے ہیں مگر ضلعی انتظامیہ متاثرین کی کوئی مدد نہیں کر رہی جس کے باعث ضلع سجاول کے عوام بے یارو مددگار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سجاول ضلع کی سروے دوران مختلف لوگوں نے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گونگے اور بہرے حکمران بھی آئے دن ٹی وی چینل اور اخبارات اور دیگر اطلاعات اور نشریات کے ذریعے حکمرانوں کو آگاہ کرتی رہی ہے مگر سجاول ضلع میں فقط سیاست چمکانے کے لیے سیاسی برساتی مینڈک عوام کے لیے گیدڑ بھبکیاں چھوڑ رہے ہیں مگر ہماری مدد کرنے کے لیے کوئی بھی تیار نہیں۔ سجاول ضلع میں ایک طرف شہر کے محلے اور کچی آبادی کے غریب لوگ اور سیم نالوں کے اطراف میں بیٹھے بے گھر مسکین افراد ڈوب گئے ہیں تو دسسری طرف ہزاروں ایکڑ زرعی زمین کی آبادی پانی میں بہہ گئی ہے۔ مچھلی کے تالابوں سے لاکھوں روپے کی مچھلی بھی برساتی نالوں میں بہہ گئی ہے۔ضلع سجاول کے شہر میر پور بٹہورو ، دڑو بیلو ، چوہڑ جمالی میں ڈرین کے لیے مختص سیم نالوں میں بہت جگھوں سے شگاف پڑنے کی خبریں موصول ہورہی ہیں جس کے باعث سیکڑوں گائوں میں سیلاب آگیا ہے اور وہاں کے غریب لوگ نقل مکانی کرکے لنک روڈوں اور دریا کے پشتوں پر پناہ لیے ہوئے ہیں۔