جھڈو،الخدمت فائونڈیشن کی سیلاب متاثرین کیلیے امدادی سرگرمیاں جاری

187

جھڈو(نمائندہ جسارت)سیلاب متاثرین کیلیے الخدمت فاؤنڈیشن جھڈو کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت متاثرین برسات میں گزشتہ چار روز سے پکا پکایا کھانا،وبائی امراض اوربیماریوں سے محفوظ رہنے کیلیے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا صاف پانی اور ادویات بلا تفریق ورنگ و نسل مہیا کی جارہی ہیں۔اس کے علاوہ متاثرین میں خیموں، مچھر دانیوں اور واٹر کولر کی تقسیم کا عمل شروع بھی شروع کردیا کردیاگیاہے۔الخدمت فاؤنڈیشن جھڈو کے صدر اظہر جمیل آرائیں اور جماعت اسلامی ضلع میرپورخاص کے امیر ڈاکٹر شمشاد علی خان نے صحافیوں کوبتایاکہ سیلاب زدگان کیلیے قدرتی آفت ایک امتحان ہے الخدمت فاؤنڈیشن اپنی بساط کے مطابق متاثرین متاثرین کی مدد کررہی ہے۔