روزنا جسارت میں شائع خبر پر ڈی سی شکارپورکا اچانک سول اسپتال کا دورہ

128

شکارپور (نمائندہ جسارت) شکارپور ڈپٹی کمشنر شکارپور کی اچانک سول اسپتال کی وزٹ اور ڈاکٹروں کی غیر حاضری اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ سمیت دیگر وارڈن میں موٹر سائیکلوں کی پارکنگ صفائی کے ناقص انتظامات ڈاکٹروں کی غیر حاضری کی خبر روزنامہ جسارت میں شائع ہونے پر ڈی جی ہیلتھ ڈائریکٹر جنرل صحت نے نوٹس لیا غیر حاضر ڈاکٹرز اور ایم ایس کو دو دن کے اندر جواب دینے کا حکم جاری کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق 8 محرم الحرام کی رات کو انتطامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر شکارپور نوید الرحمٰن لاڑک نے رات دیر سے سول اسپتال کا اچانک دورہ کیا جب اسپتال پہنچے تو ڈیوٹی ڈاکٹر اور عملہ نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ ایمرجنسی وارڈ کے احاطے میں موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کی لاٹ لگی ہوئی تھی، فریزر میں دوائیوں کی جگہ پانی کا کولر موجود تھا اور ہر طرف گندگی اور بدبو پہلی ہوئی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر نوید الرحمٰن لاڑک نے سخت ردعمل کا اظہار کیا لوگ فرش پر لیٹے ہوئے تھے جن سے بھی ڈپٹی کمشنر نے تفصیلات معلوم کی اس طرح کی خبر روزنامہ جسارت میں شائع ہونے پر ڈائریکٹر جنرل صحت ڈاکٹر ارشاد احمد میمن نے نوٹس لیتے ہوئے دو دن کے اندر وضاحت طلب کرلی نوٹس ملتے ہی انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ انتظامی افسران نے حکومت میں بیٹھے ہوئے با اثر افراد کی سپورٹ حاصل کرنے کے لیے ان کے بنگلوں کے چکر لگانا شروع کردیے ہیں۔