دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بریک ڈائون

166

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت )دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بریک ڈائون کراچی کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن پھٹ گئی 72 انچ قطر کی پائپ لائن نمبر 5 پھٹ جانے سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ متاثرہ پائپ لائن سے کراچی کو یومیہ ایک کروڑ80 لاکھ گیلن سے زائد پانی فراہمی معطل ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق پائپ لائن پھٹنے سے گلشن حدید، قائدآباد، شاہ لطیف ٹائون، ملیراور کورنگی سمیت کئی علاقوں میں پانی کی کمی رہے گی۔ پائپ لائن کا مرمتی کام مکمل کرنے میں 24 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔