آشیانہ ہائوسنگ اسکینڈل کیس  کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی

167

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ ہائوسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت کرتے ہوئے۔ آئندہ پیشی پر کیس کے دیگر گواہان کو طلب کرلیا ہے اور آئندہ سماعت 5 ستمبر تک کے لیے ملتوی کردی ہے۔ سماعت کے دوران اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے نمائندے نواز ایڈووکیٹ نے عدالت میں پیش ہو کر شہباز شریف کی حاضری مکمل کرائی جبکہ سماعت کے دوران کیس کے گواہ اعجاز شفیع کے بیان پر مخالف فریق نے گواہ سے جرح مکمل کرلی۔