پولیس کا پوسٹ مارٹم کے لیے  ڈاکٹر ماہا علی کی قبر کشائی کا فیصلہ

183

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس میں ڈاکٹر ماہا علی کے خودکشی کے واقعے کی مزید تفتیش کے لیے متوفیہ کی قبر کشائی کا فیصلہ کرلیا گیا‘ جناح اسپتال کے ایم ایل او نے پوسٹ مارٹم کیے بغیر ماہا علی کی میڈیکل رپورٹ جاری
کردی تھی۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ بشیر احمد بروہی کے مطابق ڈیفنس میں خودکشی کے جائے وقوع کے معائنے سے شواہد ملے کہ ڈاکٹر ماہا علی کو گولی سر میں سیدھے ہاتھ سے لگی تھی۔ ایم ایل او ڈاکٹر حسان احمد کی جاری کردہ رپورٹ میں متوفیہ کو گولی اُلٹے ہاتھ سے لگنے کا ظاہر کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق متوفیہ کے والد نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں ایم ایل او اور ملزمان کی ملی بھگت کا الزام عاید کیا تھا ۔ ایس ایس پی بشیر بروہی کے مطابق قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے انوسٹی گیشن پولیس کی جانب سے عدالت کو لکھا جائے گا۔