قرضوں کی ادائیگی میں سہولت کے لیے پاکستان کی مدد کرینگے ، جاپان

219

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جاپانی سفیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک قرضوں کی ادائیگی میں سہولت دینے کے لیے پاکستان کی مدد بھی کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق جاپان نے پاکستان سے آم، مچھلی اور کپڑے کی مصنوعات کی درآمد میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ جاپانی سفیر کونینوری متسودا نے ان خیالات کا اظہار مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات میں کیا۔ جاپانی سفیر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ کاروباری تعلقات کو توسیع دینا چاہتا ہے‘ بندرگاہوں پر انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ زرعی مصنوعات کی برآمد میں سہولت مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا ملک قرضوں کی
ادائیگی میں سہولت دینے کے لیے پاکستان کی مدد بھی کرے گا اور اس اقدام پر ابتدائی کام کے بعد پاکستان کے ساتھ باضابطہ طور پر مفاہمت کی یادداشت پردستخط ہوں گے۔مشیر خزانہ نے جاپانی سفیر کو گزشتہ ایک سال کے دوران معیشت کی صورتحال اور کورونا وائرس کی عالمی وبا کے اثرات کم کرنے کے لیے حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا