قائد حزب اختلاف نے بجلی کی  قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

144

لاہور (نمائندہ جسارت) قائد حزب اختلاف ن لیگی صدر شہباز شریف نے کہا ہے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے، عوام اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، پیٹرول کی قیمت نہ بڑھا کر ہیرو بننے کی کوشش میں بجلی کی قیمت بڑھا کر زیرو بن گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میںکیا۔ انہوں نے الزام عاید کیا کہ وزیراعظم آٹا، گندم، چینی، دوائی اور پیٹرول چوری سے حواریوں کی جیب بھر رہے ہیں، عوام پر ہر روز بوجھ لادا جا رہا ہے، حکومت نے ایل این جی کی درآمد میں مجرمانہ تاخیرکی، تاخیرکے باعث گیس کے بجائے تیل سے مہنگی بجلی پیدا ہوئی تو اس کا ذمے دارکون ہے؟۔