اسد قیصر کی صادق سنجرانی سے ملاقات‘پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال

410

اسلام آباد ( آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن پر زور دیا کہ وہ فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس سے متعلق اہم قانون سازی میں تعاون کرے اور مشترکہ اجلاس میں اس حوالے سے پیش کیے جانے والے بل کی منظوری میں حکومت کی حمایت کی جائے کیونکہ یہ قومی مفاد کا بل
ہے ،اپوزیشن نے پہلے بھی قومی اسمبلی میں اس بل پرتعاون کیا تھا اور اب بھی ان کے تعاون کی ضرورت ہے ۔چیئرمین سینیٹ اورا سپیکرنے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بل کی منظوری کے لیے اپوزیشن رہنمائوں سے رابطے کرنے پر بھی اتفاق کیا اور حکومتی وزرا پر زور دیا کہ وہ اپوزیشن کے خلاف بیان بازی سے گریز کریں تا کہ قانون سازی کا یہ مرحلہ مکمل کیا جاسکے۔ملاقات کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میںا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ آئی پی یو انتخابات میں کامیابی سے پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوگا، قومی اسمبلی کا اجلاس کل بلانے کی تجویز ہے، مشترکہ اجلاس جلد متوقع ہے۔