ڈاکٹر عبدالقدیر مجھ پر الزام کی تردید شائع کرائیں، صدیق الفاروق

228

اسلام آباد (آن لائن) متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ وہ بوجھل دل کے ساتھ ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے درخواست کرتے ہیں کہ انہوں نے حقائق کو فراموش کرتے ہوئے مجھ پر بلیک میلنگ کے ذریعے 2 کروڑ روپے وصول کرنے کا الزام لگایا ہے اور ان کو چوروں کا سردار کہا ہے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان 3 روز کے اندر پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا پر باضابطہ تردید شائع کروائیں ورنہ وہ مجبوراً عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ سابق
چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی جانب سے لگائے جانے والے الزام پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں جوابی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں انتہائی افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان اسلامی تعلیمات کی تبلیغ تو بہت کرتے ہیں لیکن حقیقت میں انہوں نے اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کی ہے۔