۔1کروڑ 27لاکھ سے زائد خواتین قومی شناختی کارڈ سے محروم

276

 

اسلام آباد(آن لائن) ملک بھرمیں1کروڑ 27لاکھ سے زائد خواتین کے قومی شناختی کارڈ سے محروم ہونے کی وجہ سے ان کا بطور ووٹر انتخابی فہرستوں میںاندراج نہ ہوسکا ہے ، الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی فہرستوں میں مرد اور خواتین ووٹرز کے مابین بڑھنے والے فرق کو ختم کرنے کے لیے خصوصی مہم چلانے کے باوجود تاحال کوئی بہتری نہیں آئی ہے،اس سلسلے میںسیاسی جماعتوں نے بھی اپنا کردار ادا نہیں کیا ہے۔الیکشن کمیشن کی دستاویزات کے مطابق اس وقت پاکستان میں مرد ووٹرز کی کل تعداد 6کروڑ 25لاکھ55ہزار سے زائد ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی
تعداد4کروڑ 98لاکھ 33ہزار سے زائد ہے اس وقت پنجاب میں مرد ووٹرز کی تعداد3 کروڑ 55لاکھ 42ہزار سے زائد جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد2کروڑ 88لاکھ 8ہزار سے زائد ہے اور پنجاب میں مرد خواتین ووٹرزمیںفرق67لاکھ 39ہزار سے زائد ہے سندھ میں مرد ووٹرز کی تعداد1کروڑ31 لاکھ 4ہزار سے زائد جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد1کروڑ 5لاکھ 43ہزار سے زائد ہے اور مرد خواتین ووٹرز کے مابین 25لاکھ 61ہزار سے زائد کا فرق ہے خیبر پختونخوا میں رجسٹرڈ مرد ووٹرز کی کل تعداد1کروڑ 8لاکھ17ہزار سے زائد جبکہ رجسٹرڈ خواتین ووٹرز کی کل تعداد81 لاکھ 32ہزار سے زائد ہے اور مرد خواتین ووٹرز کے مابین27 لاکھ84 ہزار سے زائد کا فرق ہے۔ اسی طرح بلوچستان میں رجسٹرڈ مرد ووٹرز کی کل تعداد 26لاکھ67 ہزارسے زائد جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد19لاکھ67 ہزارسے زائد ہے اور مرد خواتین ووٹرز کے مابین فرق 6لاکھ99 ہزار سے زائد ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں رجسٹرڈ مرد ووٹرز کی تعداد42 لاکھ26 ہزار جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد38 لاکھ8 ہزار سے زائد ہے اور4لا کھ17 ہزار سے زائد کا فرق ہے۔