شوگر کمیشن رپورٹ: عدالتی فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل پر سماعت آج ہوگی

247

اسلام آباد (اے پی پی) عدالت عظمیٰ میں شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کالعدم قرار دینے کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف وفاقی حکومت کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت آج ہوگی۔ عدالت عظمی سے جاری تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کالعدم قرار دینے کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف وفاقی حکومت کی اپیل پر سماعت کیلیے 3 رکنی بینچ تشکیل دیدیا ہے۔ چیف جسٹس گلزار احمد، جسٹس مشیر عالم اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل 3 رکنی بینچ آج کیس کی سماعت کرے گا۔ عدالت عظمیٰ کی جانب سے اٹارنی
جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو کالعدم قرار دیا تھا، وفاقی حکومت نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا۔