بارش کے باعث نیپال میں مزید 10 ہلاک‘ بنگلادیش میں تعداد 251 ہوگئی

184
نیپالـ: شدید بارش کے باعث سیلاب سے آبادیاں زیرآب آگئی ہیں

کٹھ منڈو؍ ڈھاکا (انٹرنیشنل ڈیسک) نیپال میں شدید بارش کے باعث مزید 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نیپال کے مغربی علاقوں میں تودے گرنے سے کئی افراد ہلاک ہوئے،جن میں 4بچے بھی شامل تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اب تک 269 افراد ہلاک اور 76 لا پتا ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب بنگلادیش میں سیلاب کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 251 تک پہنچ گئی۔ وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق 30 جون سے جاری شدید بارش اور سیلاب کے بعد آلودہ پانی سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔