چلی طاقت ور زلزلوں سے لرز اٹھاخوفزدہ شہری گھروں سے نکل آئے

542

سان تیاگو (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب امریکی ملک چلی طاقت ور زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا۔ چند منٹ کے وقفے سے 6.8 اور 6.3 کی شدت کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیالوجیکل ریسرچ سنٹر کے مطابق 6.8 کی شدت کے زلزلے کا مرکز والینار شہر سے 78 کلو میٹر شمال مشرق میں تھا۔ اس کے چند منٹ بعد اسی مقام پر 6.3 کی شدت کا دوسرا زلزلہ آیا۔ 35 کلو میٹر کی گہرائی میں آنے والے زلزلے سے دکانوں کا سامان گرگیا جب کہ شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے نکل آئے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔