بیروت متاثرین کے لیے ساڑھے 6کروڑ یورو کی یورپی امداد

338
بیروت: فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں لبنانی ہم منصب میشال عون سے ملاقات کررہے ہیں

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے متاثرین کی امداد کے لیے 6کروڑ 40لاکھ یورو کی امداد پہنچادی۔ یورپی یونین کے ترجمان جینز لینارسک کا کہنا تھا کہ برسلز کا دوسرا جہاز 12 ٹن ضروری امدادی سامان لے کر بیروت پہنچا، جس میں طبی آلات، موبائل اسپتال اور فیس ماسک شامل ہیں۔ یہ سامان اسپین، فلپس فاؤنڈیشن اور اینٹورپ یونیورسٹی نے عطیہ کیا ہے۔ یورپی یونین اب تک 29 ٹن امدادی سامان لبنان کو فراہم کرچکی ہے۔