قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہ ﷺ

389

یہ صفت نصیب نہیں ہوتی مگر اْن لوگوں کو جو صبر کرتے ہیں، اور یہ مقام حاصل نہیں ہوتا مگر اْن لوگوں کو جو بڑے نصیبے والے ہیں۔ اور اگر تم شیطان کی طرف سے کوئی اکساہٹ محسوس کرو تو اللہ کی پناہ مانگ لو، وہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے۔ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں یہ رات اور دن اور سورج اور چاند سورج اور چاند کو سجدہ نہ کرو بلکہ اْس خدا کو سجدہ کرو جس نے انہیں پیدا کیا ہے اگر فی الواقع تم اْسی کی عبادت کرنے والے ہو۔ (سورۃحٰم السجدہ:35تا37)
رسول اللہ ؐ نے فرمایا: تین مقامات ایسے ہیں جہاں کوئی کسی کو یاد نہیں کرے گا۔ اعمال کے وزن کے وقت، جب تک اُسے معلوم نہ ہوجائے کہ اُس کا میزان ہلکا ہے یا بھاری۔ نامہ اعمال کی تقسیم کے وقت، جب کہا جائے گا اپنا نامہ اعمال پڑھ، جب تک اُسے معلوم نہ ہو جائے کہ اُس کو سیدھے ہاتھ میں دیا جائے گا یا اُلٹے میں یا پیٹھ پیچھے سے، اور پل صراط کے وقت جب اُسے جہنم کی پشت پر رکھا جائے گا۔ (ابوداؤد)