سیدناابوبکرصدیق ؓکی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے ‘عبدالرحمن سلفی

159

کراچی (پ ر )امیرجماعت غربااہلحدیث ورئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولاناحافظ عبدالرحمن سلفی نے کہاہے کہ بعض ملک دشمن و اسلام دشمن عناصر فرقہ وارانہ منافرت کی سازش کررہے ہیں جوکہ موجودہ ملکی حالات میں سخت تشویش کاباعث ہے۔ مولاناعبدالرحمن سلفی نے کہا اسلام آباد میں خلیفہ اکبر سیدناابوبکرصدیق ؓکی شان اقدس میں توہین کے بعد کراچی کی عام شاہراہ پرایک فرقہ کے جلوس میں صحابہ کرام ؓ جیسی مقدس ہستیوں کی شان میں آزادانہ گستاخانہ کلمات انتظامیہ کی موجودگی میں کہے گئے جوانتہائی اشتعال انگیز اقدام ہے جس کامقصد ملک کی پرامن فضاکوتباہ کرکے فرقہ وارانہ فسادات کوہوادیناہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔