ملازمہ نے اہل خانہ کوبے ہوشی کی دواکھلاکرگھرکاصفایاکردیا

160

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں لٹیرے کام کے بہانے گھروں میں لوٹ مار کرنے لگے، ملازمہ نے گھر والوں کو کھانے میں بیہوشی کی دوا ملاکردی اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر گھر کا صفایا کردیا۔ڈیفنس کے رہائشی نے لوٹ مار کرنے والے گروہ کے افراد کی فوٹیج جاری کردی، فوٹیج میں ملازمہ کو کھانے میں بے ہوشی کی دوا ملاتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔گھر والوں کے بے ہوش ہوتے ہی دومرد اور دوعورتوں نے گھرکا صفایا کر دیا۔