تحفظ بنیاد اسلام بل کو قومی اسمبلی سے بھی منظور کرانے کا مطالبہ

728

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) دس محرم کے جلوسوں میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی شان میں توہین کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف جامعہ فاروقیہ فیز ٹو میں مختلف مسالک کے علمائے کرام کا اجلاس مولانا ڈاکٹر محمد عادل خان کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ گستاخی کا ارتکاب کرنے والے تقی جعفر اور جلوس کے پرمٹ ہولڈر سرمد علی کے خلاف ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات کو شامل کر کے ملزموںکو عبرتناک سزا دی جائے تاکہمذہبی منافرت ،اشتعال انگیزی اور فرقہ واریت کا راستہ روکا جاسکے۔اس کے علاوہ ملک کے دیگر جن جن شہروں میں جلوسوں میں صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کا ارتکاب کیا گیا ہے وہاں کے جلوسوں کے پرمنٹس کو بھی منسوخ کیا جائے۔ اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ جمعہ 4 ستمبر کو ملک بھر میں یوم عظمت صحابہؓ کے نام سے منایا جائے،تمام ائمہ و خطبا صحابہ کرام ؓکے فضائل ومناقب پر روشنی ڈالیں۔اجلاس میں اتفاق رائے سے تحفظ بنیاد اسلام بل کو پنجاب اسمبلی کی طرح دیگر صوبوں اور قومی اسمبلی سے بھی منظور کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں اگلے لائحہ عمل کے لیے حکومتی انتظامیہ کو مطالبات کی منظوری کا ٹائم دیا جائے گا بصورت دیگر راست اقدام کا فیصلہ بھی کیا گیا،نیز مولانا ڈاکٹر محمد عادل خان کی سربراہی میں12رکنی کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔جس میں قاری محمد عثمان، مولانا امداداللہ یوسف زئی، طلحہ رحمانی، مفتی نعمان نعیم، قاضی احسان احمد، مولانا تاج محمد حنفی، مولانا یوسف قصوری، مولانا عبدالوحید، مولانا اقبال اللہ، قاری اللہ داد،مولانا محمد طیب شامل ہیں۔مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں لائحہ عمل کا جلد اعلان کیا جائے گا۔اجلاس میںوفاق المدارس کے مولانا طلحہ رحمانی،مولانا قاری حق نواز،مفتی اکرام الرحمن، مولانا منظور احمد۔جمعیت علما اسلام کے قاری محمد عثمان، ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مولانا اعجاز مصطفے، قاضی احسان احمد،اہلسنت والجماعت کے مولانا اورنگزیب فاروقی،مولانا تاج محمد حنفی،جمعیت علمائے اسلام (س) کے مولانا اقبال اللہ،مولانا حماد مدنی،جمعیت اہل حدیث کے مولانا یوسف قصوری، اہل حدیث یوتھ فورس کے حافظ محمد اشرف قریشی،جماعت اسلامی،رابطۃالمدارس کے مولانا عبدالوحید، تنظیم العلما کے مولانا فیض محمد فیض نقشبندی،قاری اللہ داد،جمعیت اشاعت التوحید کے مولانا محمد طیب،مولانا رفیع اللہ،مجلس علمائے کراچی کے ڈاکٹر قاسم محمود ،مولانا مصباح العالم،جامعہ بنوریہ العالمیہ کے مفتی نعمان نعیم،جامعہ صدیقیہ کے مولانا ڈاکٹر منظور مینگل، جامعہ اشرف المدارس کے مولانا سید محمد حسین، جامعہ حمادیہ کے مولانا قاسم عبداللہ،جامعہ حنفیہ کے مولانا فضل الرحمن آزاد،جامعہ دارالہدی کے مفتی عبد الحمید ربانی،معہدالخلیل کے مولانا زکریا مدنی، جامعہ عربیہ مریم مسجد کے مولانا یحی زکریا سمیت درجنوں علما ودینی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔