محکمہ تعلیم کا اجلاس،اسکول کھولنے سے متعلق ایس او پیز پر تبادلہ خیال

334

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کا اجلاس ہوا جس میںصوبے بھر میں اسکولز کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز ، اسکولوں کی اپ گریڈیشن اور نئے اساتذہ کی بھرتی سمیت دیگر پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔تعلیمی اداروں کو کھولنے کے حوالے سے وفاقی سطح پر قائم کمیٹی کا اجلاس 7 ستمبر کو منعقد ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے کھولنے کا باقاعدہ اعلان ہوسکے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کا اجلاس ہو ا جس میں سیکرٹری تعلیم احمد بخش ناریجو، محکمہ تعلیم کے افسران اور دیگر شریکہوئے۔اجلاس میں صوبے بھر میں اسکولز کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز کو فائنل کرنے، محکمہ صحت کی جانب سے موصول شدہ ایس او پیز پر غور سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم کی بہتری ، اسکولوں کی اپ گریڈیشن اور نئے اساتذہ کی بھرتی سمیت دیگر پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔