اللہ والا ٹاؤن میں مخدوم بلاول سوسائٹی نے بارش کا پانی چھوڑ دیا

338

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اللہ والا ٹائون کورنگی میں مخدوم بلاول سوسائٹی کی انتظامیہ نے ہیوی پمپ لگا کر اپنی سوسائٹی میں جمع بارش کا پانی میں سڑک پر چھوڑ دیا۔بارش کا یہ گندا اور انتہائی بدبو دار پانی مسجد رحمت سے ہوتا ہوا مین ا للہ ولا ٹاؤن کی مرکزی شاہراہ اور پھر کورنگی صنعتی ایریا پی ایس اوپمپ تک جا پہنچا ، جس سے مین روڈ پر کئی کئی فٹ اونچا گندا پانی جمع اور آنے جانے کا راستہ بھی مکمل طور پر بند ہوگیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی جماعت اسلامی علاقہ کورنگی غربی کے ناظم منصور فیروز اپنے دیگر ذمے داران سابق ٹائون کونسلر محمد ہارون ،شاہد شمسی ،مسجد رحمت کی انتظامیہ اور پبلک ایڈ کمیٹی کے ذمے داران کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے مخدوم بلاول سوسائٹی کی انتظامیہ سے شدید احتجاج کیا۔ پبلک ایڈ کمیٹی کے کارکنان نے عوام کی مدد سے مرکزی شاہراہ کو صاف کیا اور عوام کی آمد ورفت کو بحال کیا۔ناظم علاقہ منصور فیروز نے اللہ والا ٹاؤن کے عوام کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔