تجارتی مراکز سے پانی کا اخراج نہ ہونا افسوسناک ہے،سردار عبدالرحیم

199

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکرٹری اور جی ڈی اے کے ترجمان سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ تجارتی مراکز اور علاقوں سے بارشوں کے پانی کا اخراج نہیں ہوسکا جبکہ کلفٹن اور ڈیفنس ڈوب چکا ہے، 5دن سے بجلی نہیں ہے ،کراچی والوں کو کس جرم کی سزا دی جارہی ہے۔جاری کردہ بیان میں سردار عبدالرحیم نے کہا کہ کراچی کے برساتی نالوں پر کئی کئی منزلہ عمارتیں سندھ حکومت کی ایما پر بنیں ، جس میں ایس بی سی اے براہ راست ملوث ہے، انہوں نے کہا کہ ملیر کورنگی نالوں سے آج تک معصوم بچوں کی لاشیں نکل رہی ہیں،سندھ کی زرعی پیداوار تباہ ہوگئی لیکن حکمران اپنی جیبیں بھرنے اور رشوت کے عوض ایڈمنسٹریٹر لگانے کے چکروں میں مصروف ہیں۔