شہادت حسین ؓپر درس قرآن ڈاٹ کام کا پروگرام

305

کراچی(پ ر) درس قرآن ڈاٹ کام کا شہدائے کربلا کے لیے خصوصی پروگرام’’آج کی شام، خانوادہ رسولؐکے نام‘‘کے عنوان سے خصوصی پروگرام پیش کیا گیا جس میں ہانگ کانگ اور یو کے کے علاوہ ملک بھر سے علمائے کرام نے آن لائن شرکت کی۔مقررین نے کہا کہ میدان کربلامیںاپنی اور اپنے خاندان کی جان قربان کرکے سیدنا حسین ابن علی رضی اللہ عنہما نے امت مسلمہ کو پیغام دیاہے کہ شہادت مردمومن کامقصودہے،اسلام اور مسلمانوں پر جو بھی حالات آئیں اور چاہے جتنی بھی بڑی شخصیت ہو ،وہ اللہ کی راہ میں قربانی دینیسے پیچھے نہیں ہٹتا۔مقررین میںہانگ کانگ سے مفتی محمد ارشد،میزبان مولانا قاضی جواد الرحمن، برطانیہ سے مولانا سیف الدین ناصر، دارالعلوم کراچی کے مفتی زبیر اشرف عثمانی،شجاع آباد سے مولانا زبیر احمد صدیقی،راوالپنڈی سے مفتی مجیب الرحمن، مولانا عمران بشیر، شیخ حافظ محمد ابراہیم نقشبندی،مفتی رشید احمد خورشید،اسلام آباد سے مفتی سفیر احمد ثاقب، جامعہ الرشیدکے مفتی محمد، کلیہ شریعہ جامعہ الرشید کے ڈائریکٹر مفتی احمد افنان ،معروف اسکالر مولانا فضل سبحان، مولانا تنویر الحق تھانوی،فیصل آباد سے جامعہ امدادیہ کے مہتمم مفتی محمد طیب کے علاوہ دیگر علمابھی شامل تھے۔