چیف سیکرٹری سندھ نے 113افسران کو گریڈ19میںترقی دیدی

233

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت سلیکشن بورڈ 2 کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت، اطلاعات، ورکس سروسز، جیل خانہ جات، یونیورسٹی بورڈ سمیت مختلف محکموں کے 113 افسران کو ترقی دی گئی۔ جیل خانہ جات کے 2 افسران کو سنیئر سپرینٹنڈنٹ گریڈ 19، محکمہ قانون کے ایک آفیسر کو ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر گریڈ 19 میں ترقی دی گئی۔محکمہ اطلاعات کے 7 افسران کو بطور ڈائریکٹر اطلاعات گریڈ 19 میں ترقی دی گئی۔محکمہ صحت کے 9 ڈاکٹروں کو سینئر کارڈیولوجسٹ، 7 کو گائینوکالوجسٹ، 11 کو اوپتھومولوجسٹ گریڈ 19 میں ترقی دی گئی۔