کراچی کے مسائل حل کرنے کیلیے مصطفی کمال کا 6 نکاتی منصوبہ

157

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کراچی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے 6 نکاتی پلان پیش کردیا۔پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ کراچی کی درست مردم شماری کرائی جائے تو اس شہر کی آبادی ڈھائی سے تین کروڑ بنتی ہے، اس تناسب سے کراچی کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے جہاں ڈسٹرکٹ شہر اور یوسی کو خود مختار ہونا تھا وہاں صوبائی خودمختاری کے نام پر وزیر اعلیٰ خود مختار ہوگئے ہیں، ان اختیارات اور وسائل کو نچلی ترین سطح تک منتقل کیا جائے۔