گلبائی:فیکٹری میں آتشزدگی ،لاکھوں روپے کاکپڑااور مشینیں جل کرتباہ

212

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلبائی میں کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے کا کپڑا اور مشینری جل کر تباہ ہوگئیں،آگ کی اطلاع ملنے پر پہلے ایک فائر بریگیڈ موقع پرپہنچا تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید 7 گاڑیاں طلب کرلیں جو رات گئے تک آگ پر قابو پانے میں مصروف رہا ، واٹر بورڈ کے مطابق سخی حسن اور کرش پلانٹ ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ہایڈرنٹس کو دیگر ٹینکروں سے خالی کروالیا گیا۔