حکومت مریم نواز کا سامنا نہیں کرسکتی‘ شاہد خاقان

152

اسلام آباد (صباح نیوز)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت مریم نواز کا سامنا نہیں کرسکتی،عوام کا کیا سامنا کرے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مریم نواز کی ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ
ملک پولیس اسٹیٹ بن چکا ہے، ایک خاتون پیشی پر آئی، بھاری فورسز یہاں تعینات ہیں ، عمران خان سن لیں، دروازے بند کرنے سے عوام نہیں رکیں گے۔حکومت کی اصلیت آپ کے سامنے ہے ،بیریئر لگا کر مریم نواز کو روکا گیا ،دنیا میں کہیں عدالتوں کے دروازے بند نہیں کیے جاتے۔ انہوں نے کہا کہ آج عوام کو دبایا جا رہا ہے، عوام پر انصاف کے دروازے بند ہیں، پولیس ،رینجرز اور ایف سی اہلکاروں کو کھڑا کر کے عوام کو روکا جا رہا ہے، موجودہ حکومت نے ہائیکورٹ کے دروازے بند کر دیے ہیں، وہ دن دور نہیں جب یہ بیریئر نہیں رہیں گے۔