پنجاب حکومت نے سرکاری معلومات میڈیا کو دینے پر پابندی عایدکردی

132

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے سرکاری افسران اور ملازمین پر سرکاری معلومات میڈیا کو فراہم کرنے پر پابندی عاید کردی ہے اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس میں سرکاری ملازمین کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ سرکاری معلومات سمیت کوئی
انٹرویو سوشل میڈیا، الیکٹرونک میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر نہیں دے سکیں گے‘ ایسا کرنے والے ملازم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ بعض سرکاری محکموں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملازمین پر یہ پابندی سرکاری محکمہ جات میں اپنی کوتاہیاں چھپانے کے لیے عاید کی ہے۔