شہباز شریف آج کراچی پہنچیں  گے، بلاول سے ملاقات متوقع

152

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف آج 2روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماؤں کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات متوقع ہے، اور شہباز شریف اور
پیپلزپارٹی قیادت سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرے گی۔شہبازشریف دورہ کراچی کے دوران گلشن اقبال میں اپارٹمنٹ کی دیوار گرنے سے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کریں گے، منظور کالونی میں عمائدین اور پارٹی کارکنان سے ملاقات کریں گے وہ بلدیہ ٹاؤن اور ضلع غربی کا بھی دورہ کریں گے، شہبازشریف ایدھی فاؤنڈیشن کے رہنما فیصل ایدھی سے بھی ملاقات کریں گے۔