پیٹرول مہنگا ہونے دیا نہ چینی اور آٹے کی قیمتیں بڑھنے دیں گے، وزیر اعظم

419
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں

 

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پیٹرول مہنگا ہونے دیا نہ چینی اور آٹے کی قیمتیں بڑھنے دیں گے‘ اضافی اخراجات حکومت برداشت کرے گی‘ ذخیرہ اندوزی سے بچنے کے لیے درآمد شدہ گندم اور چینی ریلوے کے ذریعے ملک بھرمیں سپلائی کی جائے گی‘ کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج میں ٹرانسپورٹ اور بجلی کی بحالی کو بھی شامل کیا ہے‘ نالوں کی صفائی ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور صاف پانی کی فراہمی ترجیح ہوگی۔ ان
خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعظم نے کراچی میں بارش کے باعث موجود حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتا‘ کراچی کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ مشکل وقت تھا‘ اس کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں‘ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کے لیے اضافی اخراجات حکومت برداشت کرے گی‘ وزیراعظم نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر کابینہ کو بریفنگ دی اور کہا کہ نالوں کی صفائی، سیوریج، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور صاف پانی کی فراہمی ترجیح ہوگی‘ کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج میں ٹرانسپورٹ اور بجلی کی بحالی کو بھی شامل کر لیا گیا ہے‘ کراچی کے باسیوں کو مزید ریلیف کی ضرورت ہے‘ وزیراعظم نے راولپنڈی کے نالہ لئی میں سیلاب سے بچائو کے بروقت انتظامات کی تعریف کی ‘وزیراعلیٰ پنجاب نے خود نالہ لئی کی صورتحال اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سیگندم کی بڑی کھیپ پہنچ گئی ہے‘ ملک بھر میں تقسیم ہو گی‘ چینی بھی درآمد کی جا رہی ہے‘ ذخیرہ اندوزی سے بچنے کے لیے درآمد شدہ گندم اور چینی پاکستان ریلوے کے ذریعے ملک بھر میں سپلائی کی جائے گی ۔