نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

129

اسلام آباد ( آن لائن) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں 84 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے
صارفین پر 12 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ منگل کے روز نیپرا میں سی پی پی اے کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست پر سماعت ہوئی، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 84 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی، بجلی کی قیمتوںمیں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔