احتساب کا عمل شروع، پی آئی اے سے74ملازم برطرف

158

لاہور/اسلام آباد (آن لائن/صباح نیوز) پی آئی اے میں احتساب کا عمل شروع کردیا گیا انتظامیہ نے اگست میںجعلی ڈگریوں ،رشوت ، املاک کونقصان سمیت دیگر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث 74ملازمین کو برطرف کردیا،17ملازمین کو اعلیٰ کاردگی پر تعریفی اسناد اور 5کو نقد انعام دیا گیا۔ پی آئی اے ایچ آر کے مطابق جعلی تعلیمی اسناد ، فرائض سے غفلت، املاک کو نقصان پہنچانے، رشوت ، اسمگلنگ اور منشیات کے استعمال ثابت نے پر 4ملازمین کی
تنزلی،11دیگر کو مختلف انضباتی سزائیں بھی دی گئیں ۔ اس سے قبل جون میں 41 اور جولائی میں 62ملازمین کو برخاست کیاگیا۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے میں التوا کا شکار تحقیقات کو جلد مکمل کیا جارہا ہے ۔علاوہ ازیں یورپی یونین ائر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے یورپ کے تمام ممالک میں قومی ائرلائنز کی پروازوں پر پابندی عایدکیے جانے کے بعدقومی ائرلائنز انتظامیہ نے کوپن ہیگن، بارسلونا اور اوسلو سے ملازمین کو واپس بلوانے سے اخراجات میں کمی ہوگی۔