ملک کے بیشتر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات

317

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت بیشتر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے تاہم کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 28  سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیتات عبدالقیوم بھٹو نے کہا کہ ہوا کی رفتار کو 10 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کیا گیا ہے، کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر شہروں میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان بھی ہے۔