یو ایس اوپن سخت ایس او پیز کے ساتھ جاری

453

فرانسیسی ٹینس کھلاڑی بونوئٹ پیئر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر یوایس اوپن سے باہرہوگئے۔

بین الااقوامی میڈیا کے مطابق بونوئٹ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دوسرے کھلاڑیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یو ایس اوپن چیمپئین شپ کے دوران کئی کھلاڑی بونوئٹ پیئر سے رابطے میں آئے ہیں جس کے باعث کھلاڑی خوف کا شکار ہیں البتہ یہ فیصلہ ہونا باقی ہے کہ بونوئٹ گرینڈ سلم میں رہیں گے یا نہیں۔

میڈیا سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق رچرڈ گاسکیٹ، ایڈرین مینارینو سمیت متعدد کھلاڑی پیئر سے رابطہ میں رہے۔

دوسری جانب ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سٹیسی ایلسٹر نے بتایا کہ بونوئٹ پیئر سے منسلک کسی بھی کھلاڑی کو باہر نہیں کیا گیا وہ گرینڈ سلیم کا اب بھی حصہ ہیں۔

امریکی ٹینس ایسوسی ایشن کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ پیئر کے ساتھ رابطے میں آنے کے شبہے رکھنے والے کھلاڑیوں کو اب روزانہ کوویڈ-19 ٹیسٹ کرایا جائے گا اور ممکنہ طور پر ان کھلاڑیوں کے لئے نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ کے ساتھ مل کر پروٹوکول منصوبہ بڑھایا جائے گا۔

تما کھلاڑیوں کو علیحدہ وارم اپ اور پریکٹس کرنا ہوگی جبکہ لاکرروم میں داخلے پر پابندی ہوگی۔