تیسراٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

405

مانچسٹر: تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کے سیریز کے آخری میچ میں  انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

مانچسٹر میں کھیلے جارہے سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے،اوئن مورگن نے کہا کہ وکٹ  خشک ہے کہ لیکن اب بھی بیٹنگ کیلئے سازگار ہے۔

کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو وہ بھی پہلے فیلڈنگ  ہی کرتے، لیکن اب ہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہے، سرفراز احمد ، حیدر علی اور وہاب ریاض کو  انجرڈ محمد عامر،افتخار احمد اور محمد رضوان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے.

میزبان ٹیم کو تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی تھی۔