ٹی 20: پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان تیسرا میچ آج کھیلا جائے گا

722

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری فیصلہ کن ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ میں آج کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے رات 10 بجے شروع ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر پاکستانی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔

قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد حفیظ نے نصف سنچریاں اسکور کی۔ محمد حفیظ نے 69 اور بابر اعظم نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔

کپتان اوئن مورگن اور ڈیوڈ میلان نے 112 رنز کی شراکت قائم کی، مورگن 33 گیندوں پر 66 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے تاہم ڈیوڈ میلان وکٹ پر موجود رہے اور آخری اوور کی پہلی گیند پر چوکا مار کر ٹیم کو فتح دلوادی۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔