سندھ یونیورسٹی میں کرپشن کا معاملہ، وائس چانسلر کیخلاف مقدمہ درج

736

کراچی(اسٹاف رپورٹر): سندھ یونیورسٹی میں کرپشن کے معاملے پر وائس چانسلر فتح محمد برفت سمیت دیگر افراد کے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سندھ یونیورسٹی میں 71 کروڑ روپے کی کرپشن اور خواتین کی جانب سے وائس چانسلر کی جانب سے ہراساں کیے جانے پر معاملے پر اینٹی کرپشن ٹیم نے وائس چانسلر فتح محمد برفت سمیت دیگر افراد کے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اینٹی کرپشن کی ٹیم بھاری نفری کے ہمراہ فتح محمد برفت کی گرفتاری کیلئے جامشورو پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ وائس چانسلر فتح محمد برفت پر خواتین کی جانب سے ہراساں کیے جانےکی تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔

دوسری جانب جامشورو سے راجا ڈاہر سابقہ اسپورٹس ڈائریکٹر جامعہ سندھ اور دو لوئر اسٹاف کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیب اسلام آباد نے بھی 71 کروڑ روپے کی کرپشن کے معاملے کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے نیب سندھ کی ٹیم کو متحرک کردیا ہے۔