سندھ حکومت کراچی کے مسائل حل نہیں کررہی،شبلی فراز

572

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کے مسائل حل نہیں کررہی، کراچی کے مسائل جوں کے توں ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہاکہ سندھ حکومت کی مدد کے بغیر مسائل حل نہیں ہوسکتے،شہرقائد کے مسائل کے حل کے لیے بڑا پلان لارہے ہیں،وفاق کی جانب سے کراچی کے لیے پروگرام ترتیب دیا گیا  ہے،وزیر اعظم نے احساس پروگرام کا دوسرا فیز شروع کرنے کی ہدایت کی ہے،عمران خان سندھ حکومت کو آن بورڈ لے کر منصوبوں کااعلان کریں گے۔

 انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام مشکل صورت حال سے گزر رہے ہیں، این ڈی ایم اے اور سندھ حکومت کی مشاورت سے منصوبوں کااعلان ہوگا، ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لیے ہم نے بھی مختلف نام دیے ہیں،ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کا فیصلہ پیپلز پارٹی نے کرنا ہے۔