چین کے صوبے سنکیانگ میں کورونا کے نام پر پابندیاں

638

چین کے شمال مغربی صوبے سنکیانگ میں چینی حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مقامی باشندوں کو مقید کرنا، 40 روز سے زائد قرنطینہ میں رکھنا اور ان پابندیوں پرعمل نہ کرنے والوں کو گرفتار کرنا جیسے اقدامات کیے جانے لگے۔

غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق سنکیانگ میں چینی حکام دیگر نامناسب اقدامات کے ساتھ ساتھ طبی اخلاقیات کی خلاف ورزی بھی کر رہے ہیں، رہائشیوں کو روایتی چینی طبی طریقوں سے تیار کردہ ادویات زبردستی لینے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب روایتی چینی ادویات کے کورونا وائرس کے خلاف کار آمد ہونے سے متعلق جامع اور مستند ‘کلینیکل ڈیٹا‘ کا فقدان پایا جاتا ہے، اس سلسلے میں سب سے زیادہ تشویشناک امر یہ ہے کہ چینی روایتی طبی نسخے سے تیار کردہ ایک ‘ملٹی کمپوننٹ ہربل فارمولے میں ایسے اجزاء شامل ہیں جن پر جرمنی، سوئٹزرلینڈ اور امریکا میں پابندی عائد ہے۔

سنکیانگ میں تازہ ترین لاک ڈاؤن 45 ویں دن میں داخل ہوگیا ہے، گزشتہ سال مہلک کورونا وائرس کی وبا کے چین میں پھوٹنے کے بعد سے سنکیانگ کے علاقے میں یہ کورونا کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔