پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ شدہ دودھ کے خلاف اہم اقدام

748

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں دودھ کا مفت ٹیسٹ کرنے کا اعلان کردیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کے لیے دودھ کا ٹیسٹ مفت کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ شہری اب یہ جان سکیں گے کہ دودھ خالص ہے یا ملاوٹ شدہ۔ ٹیسٹ کا نتیجہ تین منٹ میں مل جائے گا۔

یہ خبر پڑھیں: مضر صحت دودھ پینے سے 43 افراد کی طبیعت خراب

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق شہری کہیں بھی ٹیسٹنگ موبائل لیب کے ذریعے دودھ ٹیسٹ کرسکیں گے۔

ڈی جی کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر موبائل لیب کی سہولت گجومتہ، مانگا، راوی، سگیاں، اڈہ پلاٹ اور موٹروے ٹول پلازہ پر دستیاب ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ دودھ سیمپلنگ ٹیسٹ کی سہولت چند دنوں تک مہیا کر دی جائے گی۔