یورپ میں پروازوں کی بندش کے خلاف پی آئی اے کا بڑا فیصلہ

796

کراچی: یورپ میں پروازوں کی بندش کے خلاف قومی ایئر لائن (پی آئی اے) انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپ میں پی آئی اے کی پروازیں بند ہیں جس کے باعث ایئر لائن کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ پی آئی اے کا یورپی ممالک میں تعینات عملہ واپس بلایا جائے گا۔

انتظامیہ کے مطابق میلان، اوسلو، کوپن ہیگن اور بارسلونا سے عملہ واپس بلایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق یورپ اسٹیشنز سے عملے کی واپسی سے اخراجات میں کمی ہوگی۔ یورپ اسٹیشن کو پی آئی اے کے جنرل سیلز ایجنٹ آپریٹ کریں گے۔