بچے کی پیدائش پر والد کیلیے چھٹیوں کا اعلان

376

متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے مرد ملازمین کو بچے کی پیدائش پر پہلی مرتبہ باتنخواہ  اور 5 دن کی چھٹی ملے گی۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان نے لیبر قانون میں ترامیم کی منظوری دی ہے جس کے تحت نجی شعبے کے مرد ملازمین اب اپنے گھر میں بچے کی پیدائش کے وقت باتنخواہ 5 دن کی رخصت لے سکیں گے۔

قانون میں مزید رعایت یہ بھی دی گئی ہے کہ وہ بچے کی تاریخِ پیدائش سے چھے ماہ کے اندر کسی بھی وقت دفتر سے یہ رخصت لے سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ  متحدہ عرب امارات میں اس وقت نجی شعبے میں کام کرنے والی صرف خواتین کو45 دن کی تولیدی رخصت دی جاتی ہے۔

گلف نیوز کے مطابق نجی شعبے میں کام کرنے والے مرد حضرات کے مفاد میں یہ تازہ اقدام کیا گیا ہے اور یو اے ای عرب دنیا میں نجی شعبے کے کسی ملازم کو بچے کے جنم پر رخصت دینے والا پہلا عرب ملک بن گیا ہے۔