رواں مالی سال کے پہلے پچاس روز میں ریلو ے آمدنی میں ریکارڈ کمی

403

لاہور: رواں مالی سال 2020-21 کے پہلے پچاس روز کے اختتام پر ریلو ے آمدنی میں ریکارڈ کمی، ریلوے کو ہدف سے 4 ارب 76 کروڑ 81 لاکھ روپے کم آمدنی ہوئی.

تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا 20 اگست پہلے پچاس روز کے اختتام پر ریلوے کو مسافر، گڈز، متفرق کوچز اور سنڈری سمیت تمام مدات میں ہدف سے کم آمدنی ہوئی۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا 20 اگست پہلے پچاس روز کے اختتام پر ریلوے کو صرف 5 ارب 26 لاکھ روپے آمدنی ہوئی،آمدنی کا حکومتی ہدف 9 ارب 77 کروڑ 8لاکھ رکھا گیا تھا۔

رواں مالی سال کے پہلے پچاس روز کے اختتام پر ریلوے کو مسافر، گڈز، متفرق کوچز اور سنڈری سمیت تمام مدات میں ہدف سے کم آمدنی ہوئی ہے۔

ریلوے کی مسافر آمدنی میں ہدف سے 3 ارب 42 کروڑ31 لاکھ روپے کم آمدنی ہوئی۔ متفرق کوچز کی مد میں ریلوے آمدنی 29 کروڑ87 لاکھ روپے کم ریکارڈ کی گئی۔ گڈز سیکٹر میں ریلوے کو 95 کروڑ28 لاکھ روپے کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔

سنڈری کی مد میں بھی ریلوے آمدنی ہدف سے 9 کروڑ 34 لاکھ روپے کم ریکارڈ کی گئی،ریلوے انتظامیہ کی ٹرین آپریشن پر عدم توجہ کے باعث محدودٹرین آپریشن بری طرح متاثر ہوا۔