نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

438

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 84 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ اضافے سے صارفین 12 ارب روپے  کا بوجھ پڑے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ فیصلے کا اطلاق لائف لائن زرعی صارفین اور کے-الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔ صارفین کو اضافی رقم آئندہ ماہ کے بجلی بلوں میں ادا کرنا ہوگی۔

نیپرا حکام کے مطابق جولائی میں فرنس آئل اور ہائی اسپیڈ ڈیزل سے مہنگی بجلی پیدا کی گئی۔ جولائی میں سستی بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹ نہیں چلائے گئے۔

نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ بہترین صلاحیت والے پلانٹس چلا کر 43 فیصد فرنس آئل کی بچت کی جاسکتی تھی۔