کراچی کے مسائل حل کرنے میں وفاق کی دلچسپی نہیں،ترجمان سندھ حکومت

479
وزیر اعظم کراچی میں صرف اپنے چندے کیلئے آتے ہیں، مرتضی وہاب

کراچی : سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسائل حل کرنے میں وفاق کی کوئی دلچسپی نہیں،وزیر اعظم عمران خان وعدے تو بڑے کرتے ہیں لیکن ان کی تکمیل نہیں ہوتی۔

میڈیا رپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہاکہ وزیر اعظم نے 162ارب روپے انفراسٹریکچر پر خرچ کرنے کا وعدہ کیا تھا، کیا162ارب روپے وفاقی حکومت نے کراچی پر لگادیے؟دوسال گزرگئے 162ارب روپے کے کراچی پیکج کا کچھ نہیں ہوا،دوسال سے صرف یہی کہتے آرہے ہیں کہ منصوبے لارہے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف  نےکراچی کے عوام کو صرف سنہرے خوابوں میں ہی الجھا رکھا ہے،پی ٹی آئی کام کرنے کے بجائے صرف باتیں کرتی ہے۔