“نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ ثبوت ہے کہ وہ صحت مند ہیں”

358

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ خود ثبوت ہے کہ وہ بالکل صحت مند ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کے وکلاء کی طرف سے جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹ خود ثبوت ہے کہ ملزم بالکل صحت مند ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کے علاج شروع نہ کرنے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اسپتال جانا چونکہ مناسب نہیں لہٰذا جب کورونا دنیا سے نیست و نابود ہو جائے گا تو علاج شروع ہوگا۔

آخر میں انہوں نے لکھا کہ “عجیب نظام روا ہے یہاں نظام کے ساتھ۔۔”۔