کمرہ عدالت میں صحافی کا مریم نواز سے دلچسپ سوال

653

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی پر کمرہ عدالت میں صحافی نے مریم نواز سے دلچسپ سوال پوچھ لیا۔

مریم نواز کی کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے پوچھا کہ آپ کا پسندیدہ پیزا کونسا ہے؟ جس پر  مریم نواز ہنسنے لگیں اور کہا کہ یہ سب آج کل مکافات عمل ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 5سالوں میں جونقصان کرناتھا2سال میں کرگئے،کورونا کی وجہ سے نواز شریف کی سرجری ملتوی ہوگئی، ہم نواز شریف کی ہدایت پر عمل کریں گے،نواز شریف کا لندن میں علاج ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری نوازشریف سےضدہوگی کہ جب تک علاج نہیں ہوجاتاواپس نہ آئیں، نواز شریف وطن واپس آنے کے لیے بہت بے چین ہیں،ہمیں اب اپنااپنانہیں بلکہ پاکستان کیلئےسوچناچاہیے،میرانہیں خیال کہ نوازشریف اےپی سی میں جانےسےمنع کریں گےہم اے پی سی میں ضرور جائیں گے۔