وفاقی کابینہ کا انسداد دہشت گردی اختیارات صوبوں کو تفویذ

371

اسلام آباد :وفاقی کابینہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کے کئی اختیارات صوبائی حکومتوں کو دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالعدم تنظیموں اور افراد کے خلاف براہ راست کارروائیوں کے وفاقی اختیارات صوبے استعمال کرسکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ کامزید کہنا تھا کہ عملی طور پر ایکشن صوبائی پولیس ودیگر قانون نافذ کرنے والوں کی ذمہ داری ہوگی، صوبائی حکومت کالعدم تنظیموں اور افراد کے خلاف از خود ایکشن لے سکیں گے۔

وزرات خارجہ ،داخلہ اور نیکٹاسمیت وفاقی وصوبائی محکموں کی کمیٹی نے منظوری دی تھی، جس کے بعدانسداد دہشت گردی ایکٹ 1997پر ہر ممکن عمل درآمد کے لیے پالیسی فریم ورک بنالیا گیاہے۔

وفاقی کابینہ نے صوبائی حکومتوں کو مطلوبہ افراد کی گرفتاری اور اثاثے منجمدکرنے کا اختیار دیا ہے،صوبائی حکومتیں کالعدم تنظیموں اور مطلوبہ افراد کی سروسز ،رقوم اورپراپرٹی ضبط کرسکیں گی۔

وفاقی حکومت نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن 33کے اختیارات اسلام آباد انتظامیہ کو بھی دے دیے ہیں۔