نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ ثابت کرتی ہے ملزم بالکل صحت مند ہے،فواد چوہدری

494

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے وکلاء کی طرف سے جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹ خود ثبوت ہے کہ ملزم بالکل صحت مند ہے.

فواد چوہدری نے نواز شریف کے وکلاء کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی میڈیکل  رپورٹ پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ آج عدالت میں نواز شریف کا علاج نہ شروع کیےجانے کی وجہ بتائی گئی کہ کرونا کی وجہ سے ہسپتال جانا چونکہ مناسب نہیں لہذاجب کرونا دنیا سے نیست و نابود ہو جائیگا تو علاج شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  “عجیب نظام روا ہے یہاں نظام کے ساتھ”۔